ویرات کوہلی کیلیے تقریب پذیرائی کا انعقاد

کوہلی نے اکیڈمی منتظمین کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔


Sports Desk February 07, 2017
کوہلی نے اکیڈمی منتظمین کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے اعزاز میں ان کی پرانی اکیڈمی کی جانب سے تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔

ویرات کوہلی کے اعزاز میں تقریب تینوں فارمیٹس کی قیادت ملنے اور حکومت کی جانب سے پدماشری ایوارڈ سے نوازے جانے پر منعقد کی گئی تھی، اس میں کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما ، کرکٹر کے بھائی وکاس، والدہ سروج، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا اور کوہلی کو پہلی بار رنجی ٹرافی اسکواڈ میں منتخت کرنے والے سابق کرکٹر اتل واسن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کوچ راج کمار شرما نے ویرات کوہلی کی کامیابیوں کی وجہ سخت محنت کو قرار دیا۔اس موقع پر کوہلی نے بھی اکیڈمی منتظمین کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں