ایشون نے فراغت میں نیا مشغلہ ڈھونڈ لیا

ایشون کو انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم ان کی اب ٹیسٹ میچز میں واپسی ہوگی۔

ایشون کو انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم ان کی اب ٹیسٹ میچز میں واپسی ہوگی۔ فوٹو فائل

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے فارغ وقت میں ٹوئیٹر پر شائقین کو ہی گگلی کرانا شروع کردی۔


ایشون نے تامل ناڈو کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ '' تامل ناڈو کے تمام نوجوانوں کو مبارک ہو کیونکہ جلد ہی 234 نئی جاب آسامیاں کھلنے والی ہیں''۔ اس پر ایک فالوورنے ان پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' اگرچہ میں آپ کا فین نہیں ہوں مگر آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں'۔ ایشون نے بھی برا منائے بغیر جواب دیا کہ اگر پہلے فین نہیں تھے تو اب بن جاؤ۔ ایشون کو انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم ان کی اب ٹیسٹ میچز میں واپسی ہوگی۔
Load Next Story