پی پی کے بعض عناصر اتحاد سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں شجاعت پرویز الٰہی

ہم حکومت میں ہیں، اتحاد برقرار رہے گا، انتخابات کا التوا ہرگز قومی مفاد میں نہیں لیکن انتخابی اصلاحات ضروری ہیں


Numainda Express January 04, 2013
اطلاع دینے کے باوجود دھاندلیاں نہیں روکی گئیں، حکومت نے سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ اپنے حق میں ڈلوائے تھے۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد قائم رہے گا اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

مسلم لیگ ق سائیکل کے نشان پر ہی الیکشن لڑے گی۔ پارٹی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انتباہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے اندر بعض غیر ذمے دار عناصر اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، پیپلزپارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا ہر گز قومی مفاد میں نہیں، ق لیگ بروقت انتخابات پر یقین رکھتی ہے۔ اجلاس میں ق لیگ سے وابستہ وفاقی وزرأ، مشیر، ارکان اسمبلی، صوبائی پارٹی صدور، گلگت بلتستان، آزادکشمیر سے پارٹی کے نمائندوں، ٹکٹ ہولڈر، سابق ضلع ناظمین اور دیگر عہدیدار بھاری تعداد میں شریک تھے۔

18

چوہدری شجاعت نے کہا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن پر (ن) لیگ کے سوا سیاسی جماعتوں کی اکثریت کو تحفظات ہیں جن کا ازالہ بہت ضروری ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ الیکشن کمیشن حالیہ ضمنی انتخابات میں دھاندلیاں روکنے میں ناکام رہا ہے، پیشگی اطلاع دینے کے باوجود بے قاعدگیاں اور بے ضابطگیاں نہیں روکی گئیں، اس لیے ہمیں خدشات ہیں، پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ اپنے حق میں ڈلوا دیے اور ہماری شکایات کو نظرانداز کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں اور ہمارا اتحاد برقرار ہے، مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید نے کہا کہ حریف ہوں یا حلیف ق لیگ کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں