ایم کیو ایم مشرف کی پارٹی میں ضم ہوسکتی ہے چوہدری شجاعت

متحدہ قومی موومنٹ کی سربراہی قبول کرکے پرویز مشرف صوبائی سطح کے لیڈر بنیں گے

پرویز مشرف کے ساتھ فنکشنل لیگ وغیرہ کے ساتھ الائنس کی بات نہیں ہوئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہو سکتی ہے۔


پیر کے روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سربراہی قبول کرکے پرویز مشرف صوبائی سطح کے لیڈر بنیں گے مگر وہ صوبائی نہیں قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ساتھ فنکشنل لیگ وغیرہ کے ساتھ الائنس کی بات نہیں ہوئی۔
Load Next Story