بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ

معاہدے سے بی آئی ایس پی کی شفافیت کومزیدبہتربنایاجائیگا،چیئرپرسن فرزانہ راجہ

معاہدے سے بی آئی ایس پی کی شفافیت کو مزید بہتر بنایا جائیگا، چیئرپرسن فرزانہ راجہ۔ فوٹو: فائل

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے شفافیت کومزید بہتربنانے کے لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے۔

معاہدے کی رو سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بی آئی ایس پی کے پروکیورمنٹ سے متعلق معاملات کو مزید شفاف، مستحکم،بین الاقوامی معیاراورحکومت پاکستان کے طے شدہ قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپنی ماہرانہ صلاحتیوں کااستعمال کرے گا۔اس مفاہمت کی یادداشت پرسیکریٹری بی آئی ایس پی محمد شیرخان اورٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفرنے دستخط کیے۔




اس موقع پرچیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ ہم چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیں اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے کہاکہ یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتاہے کہ حکومت شفافیت پرمبنی معیارات کو یقینی بنانے میں سنجیدہ ہے۔انھوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے اوراس معاہدے سے بی آئی ایس پی کی شفافیت کومزید بہتربنایاجائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story