سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوگی

جسٹس عظمت سعید علالت کے باعث دستیاب نہیں، پاناماکیس کی آئندہ ہفتے سماعت کاامکان


Online February 07, 2017
 اسلام آباد میں4 بینچ تشکیل،جسٹس گلزارکراچی رجسٹری میں2رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاناما پیپرز لیکس کیس کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوسکے گی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کو مزید آرام کی ہدایت کے بعد کیس کی سماعت کرنے والا 5 رکنی بینچ اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہو گا۔

عدالتی روسٹرکے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے11 ججز پر مشتمل 4 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیرہانی مسلم3 رکنی بینچزکے سربراہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل2 رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا جبکہ پاناما کیس سننے والے بینچ کے ایک رکن جسٹس گلزارکراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرنے والے 2 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔

توقع ہے کہ پاناما کیس کی سماعت13 فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہوسکے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |