غزہ پر اسرائیلی بمباری شیلنگ 3 فلسطینی زخمی
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حماس، غزہ سے ’پروجیکٹائل‘ پھینکا گیا تھا، اسرائیلی فوج
اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور شیلنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ حماس کے ٹھکانے پر کیا گیا اور یہ فلسطینی علاقے سے آنیوالے ایک 'پروجیکٹائل' کا جواب تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ پروجیکٹائل غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا تھا جو کہ ایک کھلے بیابان علاقے میں آگرا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ردعمل میں اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب غزہ میں موجود حماس کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے دوٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔