201718 کا بجٹ پرانی مردم شماری کے مطابق ہی تیار کرنے کا فیصلہ
مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج و ڈیٹا کے مطابق بجٹ 2018 میں تیارکیا جائے گا
حکومت نے نئے مالی سال 2017-18 کا بجٹ نئی مردم شماری کے بجائے پرانی مردم شماری کے ڈیٹا کے مطابق ہی تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
وفاقی و صوبائی بجٹ سمیت پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع اور کارپوریشنوں، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے نئے بجٹ بھی موجودہ مردم شماری کے مطابق ہی تیار کیے جارہے ہیں۔ مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج و ڈیٹا کے مطابق بجٹ 2018 میں تیار کیا جائے گا۔