ترکی بغاوت فضائیہ کے 100 پائلٹوں کو قید کی سزا سنادی گئی

ترک عدالت نے ترک فضائیہ کے 100 پائلٹوں کو قید کی سزا سنائی۔


APP February 07, 2017
180 پائلٹوں کو مشروط طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ترک عدالت نے ترک فضائیہ کے 100 پائلٹوں کو قید کی سزا سنا دی۔

ترکی میں 15 جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں جن 280 پائلٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے 100پائلٹوں کو قونیہ کی عدالت نے گولن گروہ کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق باقی 180 پائلٹوں کو، جنھوں نے گولن گروہ کے ساتھ اپنے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو معلومات فراہم کی ہیں، یہ کہتے ہوئے آزاد کردیا گیا ہے کہ ان پائلٹوں نے بغاوت میں سرگرم کردارادا نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ان 180 پائلٹوں کو مشروط طور پر آزاد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں