سلیم شہزاد کے لیے پاک سرزمین پارٹی میں کوئی جگہ نہیں مصطفی کمال

کچھ لوگوں کے لیے ہماری پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں اور یہ بات انہیں بتادی گئی ہے، چیرمین پاک سرزمین پارٹی


ویب ڈیسک February 07, 2017
پاکستان سب سیاسی جماعتوں کا ہےاور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، مصطفی کمال: فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نا تو انہیں سلیم شہزاد کے بارے میں کوئی علم ہے اور نا ہی ان کے لیے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کےچیرمین مصطفیٰ کمال نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کا ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، پورے پاکستان میں اپنا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں، ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، خیبرپختون خوا میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں اور تنظیم سازی کاعمل شروع بھی کردیا ہے اور اگر کوئی ہمارے منشور سے اختلاف کرتا ہے اس سے کوئی جھگڑا نہیں لیکن 2018 کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیوایم لندن اورایم کیوایم پاکستان کا ڈرامہ

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے حوالے سے کہا کہ سلیم شہزاد کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں، نا ہی وہ ہمارے لیے کراچی آئے ہیں اور ان کے لئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ بھی نہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور یہ بات انہیں بتادی گئی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی جاری ہے، اس لئے وہاں وقت لگ رہا ہے، شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' 22 برس سے کام کررہی تھی جو شہر میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں