کراچی میں دہشتگردی کیلیے ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے سلیم شہزاد کا انکشاف 

ایم کیوایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، سلیم شہزاد

دہشت گردی کے لیے را کی فنڈنگ کراچی میں ہوتی رہی ہے، سلیم شہزاد۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' فنڈنگ کرتی رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لیے ''را'' کراچی میں فنڈنگ کرتی رہی ہے، ایم کیوایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جب کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کردہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے لیے آیا ہوں


دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی جس کے لیے محکمہ داخلہ کو آج خط لکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد دبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Load Next Story