بنوں میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ 2 اہلکار زخمی

حملے کے وقت تھانے میں 50 سے زائد اہلکار موجود تھے تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے، پولیس


ویب ڈیسک February 07, 2017
حملے کے وقت تھانے میں 50 سے زائد اہلکار موجود تھے تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے، پولیس۔ فوٹو : فائل

تھانہ منڈان پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ تھانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی اور اس کے نتیجے میں تھانے سمیت قریبی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق حملے کے وقت تھانے میں 50 سے زائد اہلکار موجود تھے تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے جب کہ زخمی ہونے والے اہلکار تھانے کے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھے۔ دوسری جانب ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 21 سال کے قریب تھی جب کہ حملے میں 200 کلو سے زیادہ بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بنوں میں چوکی پر حملے میں 2 اہلکار شہید

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس تھانے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 22 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں