تحریک انصاف ملک میں جمہوری روایات کو ختم کرنے کے درپے ہے راناثنااللہ

سیاسی جماعتوں و سیاست دانوں کی کردار کشی اور اداروں کو ان کے کام سے روکنا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک February 07, 2017
پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ملک میں  منفی روایات کو قائم کیا جائے اور سیاست دانوں کی کردار کشی کر کے انہیں بدنام کیا جائے، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے اداروں کی تضحیک اور منتخب نمائندوں کےکردارپرکیچڑ اچھالتی ہے اور پاکستان کے جمہوری روایات کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں اور ایوانوں کو بھرپور کوشش کے ساتھ کام کرنے سے روکنا اور انہیں چلنے نہ دینا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، تحریک انصاف پاکستان کی جمہوری روایات کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، اس کی کوشش ہے کہ ملک میں منفی روایات کو قائم کیا جائے اور سیاست دانوں و سیاسی جماعتوں کی کردار کشی کر کے انہیں بھرپور طریقے سے بدنام کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزام لگاتے ہیں

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے کیا یہ عمران خان کا سسرالی ایجنڈا ہے، ایسے تمام اقدامات کا سیاسی جماعت کی جانب سے ہونا قابل مذمت ہے ہم پی ٹی آئی کے منفی ایجنڈے کو شکست دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لال حویلی اور بنی گالا سے تابوت نکلیں گے

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی پیش رفت پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا عوامی تحریک روزانہ مؤقف تبدیل کرتی ہے، پہلے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں وائرلیس کے ذریعے لوگوں پر فائرنگ کا حکم دے رہا ہوں،عوامی تحریک نے ایف آئی آر میں 15 افراد کو ملوث کیا گیا تھا اب استغاثے میں 139 افراد کو نامزد کردیا گیا ہے اور سارا معاملہ آئی جی پنجاب پر ڈال دیا گیا، کہا گیا کہ انہیں خاص مقصد کے لئے بلوچستان سے پنجاب منتقل کیا گیا اور میری جگہ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وائرلیس پر آئی جی پنجاب ہی حکم دے رہے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کو نکالنے کی کوشش عوام قبول نہیں کریں گے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں