بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو بھی ہرا دیا

پاکستان کے 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی


Sports Desk February 07, 2017
گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے۔ فوٹو : فائل

بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نان اسٹاپ فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی ہے۔

الور میں کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے، بدر منیر 7 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 32 گیندوں پر 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاست خان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز پر ناقابل شکست رہے، محمد جمیل نے 30 گیندوں پر 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسرار حسن 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد فیصل اور عبداللہ زبیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

296 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمین پاکستان کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ اوپنر محمد عبدالملک 61 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ سب سے نمایاں اسکورر رہے، نذر الاسلام نے 18 رنز بنائے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اسرار حسن، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور ریاست خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی پچھاڑ دیا

گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے، اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، سری لنکا، نیپال اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم بدھ کو ویسٹ انڈیز اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |