سوات میں زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر شدت 41 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں جب کہ اس کی گہرائی 144 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیمامرکز

زیر زمین زلزلے کی گہرائی 144 کلومیٹر جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ پیمامرکز۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سوات اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اس قدت شدید تھا کہ عمارتوں کے در و دیوار ہل گئے تاہم اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین اس کی گہرائی 144 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا جاتا ہے۔ زلزلےکے بعد آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔
Load Next Story