پی ایس ایل فائنل میں کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی جائے گی

وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔


Sports Desk February 07, 2017
وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس میں لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی، حکام نے پلیئرز کو فائنل میچ کے حوالے سے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کررکھا ہے، اس حوالے سے پلیئرز کی عالمی تنظیم نے بھی خدشات کا اظہار کیا جسے حکام نے مسترد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربرا ہ جائلز کلارک کو دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی کرکٹرز کیلئے بھی اسی نوعیت کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |