کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے گواہ کے گھرپرحملہ 3بھائیوں سمیت 4افرادجاں بحق

فائرنگ کے باعث پولیس تاحال ان کی لاشیں قبضہ میں نہ لے سکی اور نہ ہی اب تک مقدمہ درج کیا جا سکا۔۔


// January 04, 2013
فائرنگ سے 3 بھائی سیمت ایک چچا زاد بھائی جاں بحق ہوا جبکہ خاندان کی 5خواتین شدید زخمی ہوئیں،افضل کوہستانی فوٹو فائل

شادی کی تقریب میں خواتین کے ڈانس کی ویڈیو بنانے کے بعد ان کے قتل کا انکشاف کرنے والے گواہ افضل کوہستانی کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہوگئیں۔

ڈی ایس پی نذیر جان اور ایس ایچ اوشیراز خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 4 افراد کے قتل ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم فائرنگ کے باعث پولیس تاحال ان کی لاشیں قبضہ میں نہ لے سکی اور نہ ہی اب تک مقدمہ درج کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق افضل کوہستانی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر پرحملہ کرکے 3 بھائیوں سیمت ایک چچا زاد بھائی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے خاندان کی 5خواتین بھی شدید زخمی ہوئی ہیں ،پولیس ٹیم نے لاشوں کی بازیابی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے جرگہ کے سربراہ مولانا جاوید اور سابق ایم پی اے مولانا عصمت اللہ سمیت دیگر معززین سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |