جامعہ کراچی میں کلرک کی رشوت مانگتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی
کلرک فارم جمع کرنے کی رشوت لیتےہیں، طلبہ
جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے کلرک کی رشوت مانگتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
جامعہ کراچی میں انتظامیہ کی طلبہ سے رشوت خوری کا بازار گرم ہوگیا ہے اور اب شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے کلرک کی رشوت مانگتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی جب کہ ویڈیو بنانے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ کلرک فارم جمع کرنے کے لیے ہرطالب علم سے 100 روپے لیتے ہیں۔
دوسری جانب طلبہ کی شکایات کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے جب کہ رجسٹرار معظم علی کا کہنا ہے کہ رشوت کا واقعہ محمود الحسن لائبریری میں پیش آیا جس کی رپورٹ مانگ لی گئی ہے اور رشوت ستانی میں ملوث کلرک کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔