کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملہ 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
دھماکا سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ہوا جس سے قریبی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اطراف میں کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ہوا جب ایک خودکش بمبار پیدل عمارت کے قریب آیا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔