ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا آئی ایس پی آر

پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 07, 2017
پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

KUALA LAMPUR: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ایل او سی پر کھوئی رٹہ کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے ایک شہری زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر ذمے دارانہ رویئے سے ایک اور بے گناہ کی جان چلی گئی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والا شہری گاؤں ٹائیں سے تعلق رکھتا تھا جس کی عمر 25 سال تھی جب کہ پیشے کے لحاظ سے مزدور تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |