ماڈل ٹاؤن کیس وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کی استدعا مسترد

عدالت نے استغاثہ پر فیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کی وفاقی و صوبائی وزرا کو طلب کرنے کی بھی استدعا مسترد کردی


ویب ڈیسک February 07, 2017
عدالت نے استغاثہ پر فیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کی وفاقی و صوبائی وزرا کو طلب کرنے کی بھی استدعا مسترد کردی، فوٹو؛ فائل

KARACHI: عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک کے استغاثہ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک کےاستغاثہ پر فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا ہےکہ قانون کے تحت بغیر دستاویزی ثبوتوں کے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی و صوبائی وزرا کوطلب نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ 21 ماہ کی تاخیر سے دائر کیا گیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے آئی جی پولیس اور سابق ڈی سی اولاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سمیت 124 پولیس اورانتظامی افسروں کو 17 فروری کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب فیصلہ سنتے ہی عدالت کے باہر موجود عوامی تحریک کے کارکن مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا جب کہ تحریک منہاج القرآن کے رہنما جواد حامد نےعدالتی فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں اور وکلاء کا کہنا ہے وہ مشاورت کے بعد عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک نے استغاثہ میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حکومتی شخصیات، پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت 138 افسران کو طلب کرنےکی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |