سپریم کورٹ میں الطاف حسین کوحاضری سے مستثنیٰ قراردینے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو پیش ہونے کاحکم دیا تھا


ویب ڈیسک January 04, 2013
سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو حاضری سے مستثنیٰ قراردینے کی درخواست دائرکردی گئی.

الطاف حسین کو سپریم کورٹ میں حاضری سے مستثنیٰ قراردینے کی درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قاضی خالد علی ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر فروغ نسیم نےدائر کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی ایک تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں