طاہرالقادری کسی سازش کے تحت لانگ مارچ کررہے ہیں نوازشریف

طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک میں صرف انتشارپھیلانا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک January 04, 2013
طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک میں صرف انتشارپھیلانا ہے، نواز شریف فوٹو فائل

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، طاہرالقادری کسی سازش کے تحت سب کچھ کررہے ہیں۔

بشیربلورکی شہادت پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ کونسا اسلام ہے جس میں طاہرالقادری غریب عوام سے کہیں کہ وہ اپنے گھر کی چیزیں بیچ دیں تاکہ وہ پیسہ سیاست میں استعمال میں کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشوربھی یہی ہے کہ ملک ترقی کرے اورغریبوں کی حالت بہترہو لیکن اس قیمت پر نہیں جو طاہرالقادری چاہتے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک میں صرف انتشارپھیلانا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورمسلم لیگ(ق) کی سیاست سمجھ سے بالاترہے ایک طرف تو یہ دونوں جماعتیں اقتدار کے مزے لے رہی ہیں اوردوسری جانب اپنی ہی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کررہی ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |