کراچی کے علاقے لانڈھی میں مکان سے اسلحہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصرنے چھپایا تھا جو شہر میں بدامنی کیلیے استعمال ہونا تھا، ترجمان

اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصرنے چھپایا تھا جو شہر میں بدامنی کیلیے استعمال ہونا تھا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جو شہر میں بد امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرزنے کراچی کےعلاقے لانڈھی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک 8 ایم ایم رائفل، 6 سیون ایم ایم رائفل، 2 کلاشنکوف، ایک نائن ایم ایم پستول، 6 مختلف اقسام کےمیگزین اور 1019 گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اسلحے کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور متحدہ لندن کے شرپسند عناصرنے تخریب کاری کی نیت سے یہ اسلحہ گھرمیں چھپا رکھا تھا جو شہرمیں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔
Load Next Story