لاہور میں رِنگ روڈ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 07, 2017
دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

LONDON: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد قاری احمد اور اسرار شفیق لاہور میں کالعدم تنظیم کے لیے کام کررہے تھے اور حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کونشانہ بنانے سمیت حساس تنصیبات پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد حملے کے بعد شام فرار ہونے کا منصوبہ بھی بناچکے تھے جب کہ ان کے قبضے سے آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |