کراچی میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں5 افراد جاں بحق

عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا


ویب ڈیسک January 04, 2013
عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا. فوٹو:اے ایف پی/فائل

کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔


گلشن اقبال کے علاقے عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شیرشاہ میں شاہین ہوٹل کے قریب سے ایک بوری بند لاش ملی۔

کمیاڑی کےعلاقے میں نیٹی جیٹی پل کے قریب سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی، بلدیہ ٹاؤن نمبر دو سے 3 بوریوں میں انسانی اعضاء ملے ہیں، پولیس کے مطابق تینوں بوریوں میں ایک ہی شخص کےانسانی اعضاء ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں