برمنگھم ملالہ یوسف زئی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملالہ یوسف زئی ڈاکٹرزکی زیرنگرانی رہیں گی اوران کا مزید علاج گھرپرہی کیا جائے گا

ملالہ یوسف زئی اسپتال سے گھر منتقل ہوتے وقت پیرا میڈیکل اسٹاف کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی ہیں۔ فوٹو رائٹرز

برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھرمنتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملالہ یوسف زئی ڈاکٹرزکی زیرنگرانی رہیں گی اوران کا مزید علاج گھرپرہی کیا جائے گا، ملالہ کو جنوری کےوسط یافروری میں سرجری کےلئےدوبارہ اسپتال میں داخل کیاجائےگا۔


ملالہ یوسف زئی کی گھر منتقلی کے بعد ان کی سیکیورٹی کے بھی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ان سے کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو ملنے نہ دیاجائے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی اوران کی دوساتھیوں کو 9 اکتوبر2012کوسوات میں وین پر اسکول سے گھرجاتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کے لئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور اوراس کے بعد راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا، ملالہ کو 15 اکتوبر کو مزید اوربہترعلاج کے لئے ایئرایمبولنس کے ذریعے برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

صدرآصف زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے اسپتال سے گھرمنتقل ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story