میئر کراچی وسیم اختر کی طبیعت اچانک خراب انجیو گرافی کی گئی

وسیم اختر کی ای سی جی میں بعض تبدیلی پر انجیوگرافی كا فیصلہ كیا گیا، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک February 07, 2017
وسیم اختر کی ای سی جی میں بعض تبدیلی پر انجیوگرافی كا فیصلہ كیا گیا، ڈاکٹرز، فوٹو؛ فائل

میئر كراچی وسیم اختركی اچانك طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں قومی ادارہ امراض قلب لایا گیا اور ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی۔

میئر کراچی وسیم اختر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا جہاں شعبہ حادثات میں ان كا معائنہ كیا گیا، دوران معائنہ وسیم اختركا بلڈ پریشر ہائی تھا جس پر پروفیسر ندیم حسن رضوی كی سربراہی میں ان کی فوری انجیوگرافی كی گئی۔

ڈاكٹروں كے مطابق میئر کراچی کی انجیوگرافی رپورٹس نارمل ہیں تاہم ای سی جی میں بعض تبدیلی پر انجیوگرافی كا فیصلہ كیا گیا تھا، انجیوگرافی كے بعد وسیم اختر كو پرائیویٹ روم 211 میں منتقل كردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں