دنیا میں پہلی بار ہاتھ کی ٹرانسپلانٹیشن کا کامیاب آپریشن کیا گیا

ڈاکٹروں کا کہنا ہےمارک اپنی انگلیوں کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ ہلا بھی سکتے ہیں اوران سے بھرپورکام بھی کرسکتےہیں۔


ویب ڈیسک January 04, 2013
8 گھنٹےکے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نےمارک کونئے ہاتھ کامالک بنادیا۔ فوٹو ایکسپریس

دنیا میں پہلی بار ہاتھ کی ٹرانسپلانٹیشن کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے 51 سال کے مارک چیگل کا ہاتھ بیماری کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا تھا، مارک نے 8 سال تک اپنے ناکارہ ہاتھ کےساتھ ہی زندگی بسرکی لیکن ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 27 دسمبر کومارک کا طویل آپریشن کیا جس میں انہیں عطیہ کیا گیا نیا ہاتھ لگادیا گیا۔

آپریشن میں پہلےمارک کےبازو کی ہڈیوں کونئے ہاتھ کی ہڈیوں کےساتھ جوڑاگیا پھر اس کے مسلز کو جوڑا گیا، 8 گھنٹےکے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نےمارک کونئے ہاتھ کامالک بنادیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہےمارک اپنی انگلیوں کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ ہلا بھی سکتے ہیں اوران سے بھرپورکام بھی کرسکتےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں