ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی مسافر کوچ کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق 7 زخمی

حادثہ یارک کے قریب بنوں روڈ پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک February 08, 2017
حادثہ یارک کے قریب بنوں روڈ پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بنوں روڈ پر یارک کے قریب ٹرک نے کوچ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پر یارک کے قریب ٹرک مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 5 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کامونکی کے قریب ٹرک اورپک اپ میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں