نئی دہلی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کا عشائیہ

ون ڈے سیریز کا آخری میچ اتوار کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک January 04, 2013
پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کی جانب سے دیئے گئےعشائیے میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف بھی شریک ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کولکتہ میں بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دہلی پہنچ چکی ہے جہاں ان کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر نے عشائیہ دیا۔


پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کی جانب سے دیئے گئےعشائیے میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف بھی شریک ہوئے، عشائیے میں سابق کپتان مشتاق محمد، صادق محمد، انتخاب عالم اور امتیاز احمد نے بھی شرکت کی۔


قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر کھیلنے کے بعد ابتدائی دونوں ون ڈے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ اتوار کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں