بھارت میں سماجی کارکن کیلاش سیتارتھی کے گھرسے نوبل ایوارڈ چوری

دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے


INP February 08, 2017
دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔: فوٹو : فائل

بھارت میں سماجی کارکن کیلاش سیتارتھی کے گھر سے نوبل ایوارڈ چوری کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کے گھر سے نوبل ایوارڈ چوری ہو گیا، کیلاش ستیارتھی نے میڈیا کو بتایا کہ نوبل انعام کے علاوہ ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی غائب ہے۔

کیلاش ستیارتھی کو 2014 میں نوبل ایوارڈ بچوں اورنوجوانوں کے استحصال کے خلاف جدوجہد اور تمام بچوں کے لیے تعلیم کے حق کے لیے کام کرنے پر دیا گیا تھا، انھیں یہ ایوارڈ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مشترکہ طور پرملا تھا، دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں