بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 4 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک February 08, 2017
زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹرتھا، زلزلہ کوہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز اسلام آباد کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اورگردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹرتھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سوات میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم ڈی سی گوادر اور مقامی انتطامیہ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں