وزیر اعظم کا نواز شریف اسفند یار کو فون سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
حکومت اپنے اس عزم پرقائم ہے کہ آئندہ عام انتخابات آئین وقانون کے مطابق صاف ، شفاف اورآزادانہ ہوں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف اورعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کوٹیلی فون کیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جمہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اگرہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو پھر اس کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اس عزم پرقائم ہے کہ آئندہ عام انتخابات آئین وقانون کے مطابق صاف ، شفاف اورآزادانہ ہوں گے۔
نوازشریف نے وزیراعظم سے بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں جمہوریت کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں۔