پشاور اور بنوں میں دھماکے 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

پشاور کے علاقے بڈھ بیر دھماکے یں 2 افراد جاں بحق جبکہ بنوں میں امن لشکر کے امیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر دھماکے یں 2 افراد جاں بحق جبکہ بنوں میں امن لشکر کے امیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو فائل

پشاور اور بنوں میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی0 ہوگئے۔


پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے ٹاور کے قریب نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے نورڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا مقامی امن لشکرکے امیر قلندر خان کے حجرے میں ہوا جس میں امن لشکر کے امیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
Load Next Story