پاکستان میں 38 ممالک کی بحری مشقیں روس بھی شریک

بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آیا تو بچ کر نہیں جاسکتا، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی


ویب ڈیسک February 08, 2017
بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آیا تو بچ کر نہیں جاسکتا، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی: فوٹو:فائل

لاہور: 10 فروری سے پاکستان کے ساتھ 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہورہا ہے جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شامل ہوگا۔

کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔

وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی۔ اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں