پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

آرمی چیف نے اجلاس کے شرکا کو چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک January 04, 2013
آرمی چیف نے اجلاس کے شرکا کو چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر/ فائل

پاک فوج کی کور کمانڈرز کا اجلاس آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک میں مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرز کے اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اموراورسیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

عسکری قیادت نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان سرحدی صورتحال سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اجلاس کے شرکا کو چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں