عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہمارا مشن اور اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں وزیراعظم

ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 08, 2017
پروگرام پر موثر عملدرآمد کے لئے صوبوں سے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہمارا مشن ہے اور اس پر احسن طریقے سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاوس پنجاب میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گلوبل ایس ڈی جی پروگرام 18-2016 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ڈی جی پروگرام برائے پاکستان میں توانائی کے شعبہ، بجلی کی بحالی اور انفراسٹرکچر سمیت گیس اور قدرتی وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں اسکولوں کی موجودہ صورتحال اور ان میں سہولیات کی فراہم کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کواجلاس میں کھیتوں سے منڈیوں اور صحت کے بنیادی مراکز میں سہولیات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار اور شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، پروگرام پر موثر عملدرآمد شہریوں کے معیار زندگی میں مزید بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہمارا مشن ہے اور اللہ کی مدد سے اس پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں