پاکستان پر سفری پابندیوں کا کوئی ارادہ نہیں وائٹ ہاؤس

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر پابندی کی اطلاعات محض افواہیں ہیں، امریکی حکام

امریکی انتظامیہ ان 7 مسلم ممالک کی فہرست میں مزید کسی اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی، حکام وائٹ ہاؤس فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

سات مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدارتی حکم نامے کے بعد سے عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی پاکستان کو بھی اس پابندی کے دائرے میں لے آئے گی۔


وائٹ ہاؤس کا یہ اصرار بھی تھا کہ فی الحال امریکی حکام کا اس فہرست میں مزید ممالک شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور بین الاقوامی میڈیا نے بلاوجہ ہی بات کا بتنگڑ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ پہلے ہی یہ اعلامیہ جاری کرچکا ہے کہ پاکستانی شہریوں کےلیے امریکی ویزا کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جارہی اور نہ ہی پاکستانیوں کےلیے امریکی ویزا پالیسی اور طریقہ کار ہی میں کوئی تبدیلی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک وائٹ ہاؤس نے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نہ لگانے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانیوں پر سفری پابندیوں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے مبہم جوابات ہی دیئے ہیں جن کی وجہ سے مسلسل افواہیں جنم لے رہی ہیں۔
Load Next Story