ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا
پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید
دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج 2002 میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے،شہری آبادی والے علاقوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لہذا فوری طور پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے کو بند کیا جائے۔