بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پولیس


ویب ڈیسک February 08, 2017
اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل

بھارتی مقامی فلم نگری کی اداکارہ بتاستا ساہا کی گھر میں چھت سے لٹکی 2 روز پرانی لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بتاستا ساہا کی والدہ 2 روز سے بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ان کے فلیٹ جاپہنچیں جہاں بار بار کٹھکھٹانے پر دروازہ نہیں کھلا جس پر والدہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی اداکارہ لیزا لین نے خودکشی کرلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اداکارہ کی چھت سے لٹکی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لاش 2 روز پرانی ہے، بتاتا ساہا فلیٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھیں جس کے باعث مرنے کے دو روز گرزنے کے بعد لاش کچھ بوسیدہ بھی ہوگئی ہے۔



پولیس کے مطابق اداکارہ کی کلائی کٹی ہوئی ہے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کو ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پرتیوشا بینرجی نے جسم فروشی پر مجبور کرنے پر خودکشی کی، بھارتی پولیس

واضح رہے کہ اداکارہ بتاستا ساہا نے تامل فلموں کے علاوہ بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ ماڈلنگ کے پیشے سے بھی وابستہ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔