گوشواروں میں تضاد پر عمران خان فضل الرحمان اور چوہدری نثار کو نوٹس

الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشواروں میں تضاد پر 85 ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک February 08, 2017
الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشواروں میں تضاد پر 85 ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں میں تضاد اور ابہام سامنے آنے پر عمران خان، مولانا فضل الرحمن اور چوہدری نثار سمیت 85 ارکان قومی اسمبلی کو وضاحتی نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروں کی چھان بین کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن نے اب تک 85 ممبران کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا ہے لیکن اس دوران گوشواروں میں تضادات اور ابہام سامنے آنے پر 85 ارکان قومی اسمبلی سے گوشواروں کی تفصیلات پر وضاحت مانگی گئی ہیں جن میں عمران خان، چوہدری نثاراور مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔