ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

3 وکٹیں حاصل کرنے والی غلام فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔


Sports Desk February 08, 2017
3 وکٹیں حاصل کرنے والی غلام فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔ فوٹو آئی سی سی

KARACHI: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 67 رنز سے ہرا دیا، 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش 160 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 3 وکٹیں حاصل کرنے والی غلام فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

کولمبو اوول کے نام سے معروف پی سارا سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے، بسمعہ معروف 35، عائشہ ظفر34، ربیعہ شاہ 34، عالیہ ریاض 31، ناہیدہ خان 28 اور نین عابدی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 3، خدیجۃ الکبریٰ اور سلمیٰ خاتون نے 2,2 جب کہ جہاں آرا عالم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے سری لنکن ٹیم کواڑا کر رکھ دیا

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 160 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ نگار سلطانہ 41، سنجیدہ اسلام 34 رنز بنا سکیں۔ 7 بنگلہ دیشی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکیں، پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے 3 شکار کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ نشرا سندھو اور کپتان ثناء میر نے 2,2 جب کہ ڈیبیو کرنے والی رائیٹ ہینڈ فاسٹ بولر ایمن انور اور جویریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کو گزشتہ روز اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کا جمعہ کو پاپوانیوگینی سے مقابلہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |