گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

كسی كو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے كی اجازت نہیں دیں گے، گورنر سندھ محمد زبیر


ویب ڈیسک February 08, 2017
كسی كو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے كی اجازت نہیں دیں گے، گورنر سندھ محمد زبیر، فوٹو؛ اے پی پی

ISLAMABAD: گورنر سندھ محمد زبیر اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی آپریشن شہر میں مكمل امن و امان كے قیام تك بلا تفریق و دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ڈائریكٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات كی جس میں کراچی آپریشن، شہر میں امن و امان كے قیام، صوبے سے ہر قسم كے جرائم كے خاتمے كے لیے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت كے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ كو صوبے اور باالخصوص كراچی میں جاری آپریشن میں اٹھائے گئے اقدامات كے بارے میں تفصیل سے آگاہ بھی كیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے كہا كہ كراچی كی معاشی، صنعتی، تجارتی ترقی و سماجی سرگرمیوں كا اثر پورے ملك پر ہوتا ہے، خوشحال كراچی خوشحال پاكستان كی ضمانت ہے كسی كو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے كی اجازت نہیں دیں گے اور صوبے كو ہر قسم كے جرائم سے ہرصورت پاك كیا جائے گا۔

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن كے لیے رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیں گے، شہر میں مكمل امن و امان كے قیام تك آپریشن بلا تفریق و دباؤ جاری رہے گا۔ گورنر سندھ نے رینجرز كے اقدامات كی تعریف كرتے ہوئے كہا كہ اسی وژن اور مستعدی كے ساتھ ہم سندھ كو پرامن صوبہ بنا سكتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |