لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ تاحال موجود ہے پولیس حکام

دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شہر میں ناکے لگائے گئے ہیں، لاہور میں ٹریفک جام کے مسئلے پر ٹریفک حکام کو پولیس کا جواب


ویب ڈیسک February 08, 2017
دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شہر میں ناکے لگائے گئے ہیں، لاہور میں ٹریفک جام کے مسئلے پر ٹریفک حکام کو پولیس کا جواب، فوٹو؛ فائل

پولیس کی جانب سے شہر میں لگائے گئے ناکوں پر ٹریفک جام کے باعث ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈی آئی آپریشنز کو خط لکھ دیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے تاحال شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر ہونے سے آگاہ کردیا۔

لاہور میں پولیس كے ناكوں كی وجہ سے ٹریفك جام معمول بن گیا ہے جس پر ڈی آئی جی ٹریفك كیپٹن (ر) سید مبین زیدی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور كو خط لكھ دیا۔ ذرائع كے مطابق ڈی آئی جی ٹریفك نے ٹریفك مسائل كے حل كے لیے ڈی آئی جی آپریشن لاہور كو خط میں لكھا كہ شہر میں پولیس كے اہم شاہراہوں پر ناكوں كی وجہ سے ٹریفك جام ہوتی ہے جس سے شہریوں كو مسائل كا سامنا كرنا پڑتا ہے لہٰذا ناكے ایسی جگہ لگائے جائیں جس سے ٹریفك جام كا مسئلہ نہ ہو۔

لاہور پولیس نے خط کے جواب میں کہا ہےکہ شہر میں دہشت گردی كا شدید خطرہ موجود ہے اور اسی خطرے كی وجہ سے شہر میں ناكہ بندی كی جاتی ہے کیونکہ ناكہ بندی كے بغیر شرپسند عناصر كی چیكنگ ممكن نہیں، شہریوں كے جان ومال كے تحفظ كے لیے ہی ناكہ بندی كی جاتی ہے۔

واضح رہے كہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں دہشت گردی كے خطرات كے پیش نظر ہر تھانے كی حدود میں خصوصی طور پر ناكے لگا كر چیكنگ كی جارہی ہے جس کے باعث بعض مقامات پر شدید ٹریفک جام کی شکایات عام ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔