الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کو طلب کرلیا
دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14فروری کو طلب کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو این اے 63 جہلم اور پی پی 162 وہاڑی میں ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا اور دونوں رہنماؤں کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 14 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں میں تضاد اور ابہام سامنے آنے پر مولانا فضل الرحمن اور چوہدری نثار سمیت 85 ارکان قومی اسمبلی کو وضاحتی نوٹس جاری کیے ہیں۔