ایس ای سی پی میں گزشتہ ماہ 766 کمپنیوں کا اندراج
3بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل،49 میں آسٹریلیاودیگرممالک سے سرمایہ کاری ہوئی
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جنوری میں 766 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جبکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 48فیصد اضافہ ہوا۔
ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 86 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 11فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی 3 فیصد پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں، سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 151 ہے، تعمیرات میں 88، تجارتی شعبے میں46، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 44، تعلیم میں 30، خوراک و مشروبات اور سیاحت میں 25، 25، ریئل اسٹیٹ اور انجینئرنگ میں 20، 20، دوا سازی میں 16، مواصلات میں 14 اور 287 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں، اس کے علاوہ 3 بین الاقوامی کمپنیاں لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں، علاوہ ازیں 49 کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
مذکورہ کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا، بحرین، چین، ڈنمارک، جرمنی، چاپان، نیدرلینڈ، فلپائن، عمان، سوئٹزرلینڈ، ترکی، برطانیہ اور امریکا سے ہے، یہ سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں ہوئی، سب سے زیادہ 252 کمپنیاں اسلام آباد کے کمپنی رجسٹریشن آفس میں رجسٹر ہوئیں جبکہ 247کمپنیاں لاہور، 158کراچی، پشاور میں 44، ملتان 33، فیصل آباد 20، کوئٹہ 9، سکھر 2 اور گلگت بلتستان میں1کمپنی رجسٹر ہوئی۔