پارلیمانی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر متفق ہوگئیں

پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی میں تعاون پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔


عامر خان February 09, 2017
پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی میں تعاون پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر آمادگی ظاہر کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی نظام میں اصلاحات اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے بنائے گئے قومی ایکشن پلان کے جائزے اور عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی میں تعاون پرآمادگی ظاہر کردی ہے تاہم اس معاملے پر پارلیمانی قیادت نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ یہ تعاون اس صورت میں ممکن ہے کہ حکومت پارلیمانی جماعتوں کے مکمل تحفظات دور کرنے کے ساتھ مربوط روڈ میپ پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں