پارلیمانی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر متفق ہوگئیں
وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر آمادگی ظاہر کردی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی نظام میں اصلاحات اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے بنائے گئے قومی ایکشن پلان کے جائزے اور عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی میں تعاون پرآمادگی ظاہر کردی ہے تاہم اس معاملے پر پارلیمانی قیادت نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ یہ تعاون اس صورت میں ممکن ہے کہ حکومت پارلیمانی جماعتوں کے مکمل تحفظات دور کرنے کے ساتھ مربوط روڈ میپ پیش کرے۔