کراچی میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

ملزمان سے اسلحہ، تالے توڑنے کے آلات، موبائل اور رکشہ برآمد ہوا ہے۔


ویب ڈیسک February 09, 2017
پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

رات گئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالے توڑ کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان احسن اور امان آلے کے ذریعے دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان سے اسلحہ، تالے توڑنے کے آلات، موبائل اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔


واضح رہے کہ تالے توڑ کر دکانوں کا صفایا کرنے والا یہ گروہ کافی عرصے سے شہر قائد میں سرگرم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔